دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طاروق فاروق چودھری کی لندن میں قائد محمد نواز شریف سے اہم ملاقات
No image لندن( کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بہت جلد پاکستان جائیں گے اور اس موقع پر آزاد کشمیر کے عوام بھی اپنے قائد کا والہانہ اور فقید المثال استقبال کریں گے۔طارق فاروق چودھری نے جمعہ کو محمد نواز شریف سے ان کے لندن آفس میں تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف اور محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
طارق فاروق چودھری نے ایک بیان میں بتایا کہ اس ملاقات میں پاکستان کی مجموعی صورت حال بالعموم اور آزاد جموں کشمیر میں مسلم لیگ ن کی تنظیمی ، سیاسی اور پارلیمانی صورت حال اور مخلوط حکومت کی کارکردگی بالخصوص گفتگو کا اہم حصہ رہی۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے کارکنان کی جماعتی تنظیم اور حکومت کے بارے میں اکثریتی رائے اور مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے کارکنان کے ساتھ روا رکھا گیا حکومتی سلوک اور انتقامی کاروائیاں بھی زیر بحث آئیں ۔ جناب شہباز شریف صاحب کی حکومت کے دوران تقریبا 13 ارب کے ترقیاتی فنڈز کی غیر مساویانہ تقسیم کے بارے میں بھی اعداد شمار بھی قائد محترم کے سامنے رکھے گئے ۔ آزاد جموں کشمیر میں سول سوسائٹی کی جانب سے جاری حالیہ احتجاجی تحریک ، عوام کے مطالبات ، اساتذہ کے ساتھ حکومتی ظالمانہ رویہ ، پی ایس ای اور این ٹی ایس کی بندش ، آٹے کی عدم فراہمی اور بھاری ٹیکسوں کا نفاذ ، انتقامی کاروائیوں کے بارے میں صورت حال سے بھی قائد محمدنواز شریف کو آگاہ کیا ۔
طارق فاروق چودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر بہت جلد انوار حکومت کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔
واپس کریں