دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکھوں نے خالصتان کے قیا م کے لئے چین سے مدد کی اپیل کر دی، ' سکھ فار جسٹس' کا چین کے صدر کے نام خط
No image امرتسر( کشیر رپورٹ)سکھوں نے ہندوستان سے آزادی کے لئے چین کے صدر کی حمایت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ سکھ ارونا چل پردیش کو ہندوستان کا نہیں بلکہ چین کا حصہ تصور کرتے ہیں۔سکھوں کی آزادی ریاست کے قیام کی داعی تنظیم' سکھ فار جسٹس' کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں ' سکھ فار جسٹس' سکھ ریاست ' خالصتان' کے قیام کی جدوجہد کرنے والی تنظیم ہے جسے ہندوستانی فوج کے ہزاروں سکھ فوجیوں سمیت سکھوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ اس خط میں چین کے صدر سے اپیل کی گئی ہے کہ چین سکھوں کے آزاد ریاست خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم کی حمایت کرے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چین برکس اجلاس کے موقع پر ارونا چل پردیش کی چین میں شمولیت کے لئے ارونا چل پردیش میں ریفرنڈم کا اعلان بھی کرے۔
واپس کریں