دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بابو سر روڈ پہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق
No image
اسلام آباد( کشیر رپورٹ)وادی کاغان میں بابو سر روڈ پہ سڑک کو بند کر کے گاڑیوں کی لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات ساڑھے نو بجے اس وقت پیش آیا کہ جب ڈاکوئوں کا ایک گروپ بابو سر روڈ کو پتھروں سے بند کر کے گاڑیوں میں سوا ر افراد کو لوٹنے کی واردات میں مصروف تھا۔اسی دوران گاڑی نمبر AMY-406، جسے سکردو کے رہائشی نے چلایا، سڑک پر پتھر دیکھے اور ڈکیتی کی کوشش کے شبہ میں مڑ کر چلاس کی طرف چل دی۔گاڑی کو واپس آتے دیکھ کر ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس سے وہاڑی ضلع (پنجاب) کا رہائشی حاجی محمد راشد جاں بحق ہوگیا۔ کار ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گاڑی میں سوار دیگر چار مسافر محفوظ رہے۔ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفی پیشے کے اعتبار سے پروفیسر تھا۔زندہ بچ جانے والوں کی شناخت زاہد حسین (ڈرائیور، سکردو)، احتشام (شگر)، سید انیس (شگر) اور سجاد (خپل) کے نام سے ہوئی ہے۔
واپس کریں