دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دائود محمد بڑیچ آزاد کشمیر میں نئے چیف سیکرٹری مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان کی عبوری حکومت نے آزاد کشمیر میں متعین چیف سیکرٹری کو تبدیل کر دیا ہے۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے دائود محمد بڑیچ کو محمد عثمان چاچڑ کی جگہ آزاد کشمیر کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کیا ہے۔ جمعہ(18اگست) کوکیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طر ف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابقدائود محمد بڑیچ گریڈ21، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انشیٹیو ڈویژن کو معاہدہ کراچی1949کی کلاز8کے تحت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ایک الگ جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں محمد عثمان چاچڑ گریڈ 22کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
واپس کریں