دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب حکومت کے سنیئر افسرمحمد اطہر مسعود گریڈ 20میں ترقیاب اور ڈی جی انسپکشن پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ متعین
No image لاہور ( کشیر رپورٹ) حکومت پنجاب کے سینئر افسر محمد اطہر مسعود کو گریڈ20میں ترقیات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے دستخط سے پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں محمد اطہر مسعود کی گریڈ 20میں ترقی اور ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ متعین کئے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محمد اطہر مسعود کو ڈی جی انسپکشن پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سردار حمزہ علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد تعینات کیا گیا۔۔ محمد اطہر مسعود کا شمار حکومت پنجاب کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔
واپس کریں