دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ٹوئٹر کا نام نہیں لوگو تبدیل ہوا ہے، کئی اہم میڈیا آرگن بھی اس حوالے سے غلط فہمی کے شکار
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)دنیا کی مقبول و معروف سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا '' لوگو'' تبدیل کرتے ہوئے چڑیا کے نشان کی جگہ ایکس استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ شاید ٹوئٹر کا نام تبدیل کر کے '' ایکس '' رکھ دیا گیا ہے۔ میڈیا کے کئی اہم آرگن بھی اپنی خبروں میں ٹوئٹر کے ذکر کے وقت یہی لکھتے ہیں کہ '' سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام)''۔
جبکہ حقیقت یہی ہے کہ سوشل نیٹ ورک ' ٹوئٹر ' کا ' لوگو' تبدیل کیا گیا ہے اور اس سوشل نیٹ ورک کا نام اب بھی ٹوئٹر ہی ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ آپ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کو اوپن کریں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے ٹول بار میں سائٹ کا ایڈریس https://twitter.com/home ہی لکھا ہوا آئے گا۔ اگر ٹوئٹر کانام تبدیل کر دیا گیا ہوتا تو ٹول بار میں ٹوئٹر کی جگہ نیا نام ' ایکس' لکھا ہوا آنا چاہئیے تھا۔پاکستان اور ہندوستان کے میڈیا آرگن بھی یہی لکھ رہے ہیں کہ '' سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام)''۔
واپس کریں