دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار کا اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی) 17 اگست 2023۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یسین،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر،سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور،وزرا حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،دیوان علی خان چغتائی،سید بازل علی نقوی،چوہدری ارشد،چوہدری قاسم مجید،سردار ضیا القمر،جاوید اقبال بڈھانوی،احمد رضا قادری،چوہدری محمد رشید،سردار محمد حسین،چوہدری اخلاق احمد،راجہ محمد صدیق،چوہدری یاسر سلطان،سردار میر اکبر خان،جاوید بٹ،سردار جاوید ایوب،چوہدری اظہر صادق،ممبران اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی،محترمہ صبیحہ خانم،محترمہ بیگم امتیاز نسیم،محترمہ نبیلہ ایوب،محترمہ نثارہ عباسی شامل تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم نے اعتماد پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور وزرا حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے تعاون سے ریاست میں مالیاتی ڈسپلن قائم کر دیا ہے،بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں مناسب رقوم مختص کی گئی ہیں اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا گیا ہے،وزیراعظم ہائوس کے اخراجات کو بڑی حد تک کم کر دیا گیا ہے مجھے امید ہے کہ میرے وزرا کرام بھی اسی کو فالو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جائے،آزادکشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے اسے سیاحوں کیلیے پرکشش بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے خاص کر سڑکوں کی بہتری پر توجہ دیں گے اسکے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ساتھ ملکر ہوٹلنگ کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا تاکہ جو سیاح آئیں ان کو رہائش اور کھانے پینے کی بہترین سہولتیں مہیا آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی اور ایسے اقدام اٹھائے جائیں گے جن کا براہ راست عوام کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ان شعبوں میں کام کرنے والے آفیسران و اہلکاران کو جذبے سے کام کرنا ہو گا کیونکہ ان دونوں شعبوں کی بہتری سے براہ راست عوام کا تعلق ہے اور ایک ویلفیئر سٹیٹ بنانے کی جانب اہم قدم کے طور پر ان شعبوں کی ترقی از حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا انشا اللہ ہم سب انتھک کام کریں گے ایک نئے جذبے کے تحت حکومتی مشینری کو متحرک کیا جائے گا تاکہ حقیقی معنوں میں حکومت کے تصور پر پورا اترا جائے اور ایک ویلفیئر سٹیٹ کی مقاصد کی جانب پیشقدمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا شرح خواندگی کافی بہتر ہے مگر اسے مزید بہتر بنانے اور معیاری بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
واپس کریں