دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یورپی ممالک جموں وکشمیر کے مسئلے پہ ہندوستانی موقف کی حمایت نہیں کرتے۔ہندوستانی حکام کا انکشاف
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) دنیا کی سیاست اور اقتصادیات کا مرکز یورپی ممالک جموں وکشمیر کے مسئلے پہ ہندوستان کے موقف کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ اس بات کا اظہار ہندوستانی دفتر خارجہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق رواں ماہ اگست کے آخر میں وزیر اعظم مودی جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد یویان کا دورہ کریں گے۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ یونان دوسرے مغربی ممالک کے برعکس جموں وکشمیر کے مسئلے پہ ہندوستان کی موقف کی مسلسل حمایت کر رہا ہے۔
ہندوستانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مئی 1998 میں ہندوستان کے جوہری تجربات کے بعد جب زیادہ تر مغربی ممالک ہندوستان کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہے تھے، یونان کے وزیر دفاع نے دسمبر 1998 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔وہ نیٹو کے کسی ملک کے پہلے وزیر دفاع تھے جنہوں نے تجربات کے بعد ہندوستان کا دورہ کیا اور دفاعی تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یونان نے 2008 میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور 2016 میں ایم ٹی سی آر، واسینار ارینجمنٹ اور آسٹریلیاگروپ میں بھی ہندوستان کی حمایت کی تھی۔دو طرفہ تعلقات پر ہندوستان کے سفارت خانے ایتھنز فیکٹ شیٹ کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) / شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، آرٹیکل 370 کی منسوخی، جموں و کشمیر اور لداخ کے نئے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تنظیم نو اور رام جنم بھومی-بابری مسجد فیصلے پر، یونان کا سرکاری موقف ہے کہ یہ ہندوستان کے اندرونی معاملات ہیں۔ ہندوستان نے اپنی طرف سے قبرص پر ترکی کے ساتھ تنازعہ میں یونان کی مسلسل حمایت کی ہے۔
واپس کریں