دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں 52 ڈاکٹرسرکاری ہسپتالوں میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات ، ایڈہاک تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کی سرکاری ہسپتالوں میں 52ڈاکٹروں کی سرکاری ہسپتالوں میں بطور میڈیکل آفیسر بی17ایڈہاک تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔صدر آزاد جموں وکشمیر کی منظور ی کے بعد محکمہ صحت سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بھمبر 3،ضلع کوٹلی3،مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان5،ضلع جہلم ویلی4،ضلع مظفر آباد9،ضلع نیلم7،مہاجرین جموں و کشمیر(1989)3۔ ضلع باغ/حویلی8،ضلع پونچھ راولاکوٹ8 اورضلع سدھنوتی میں2ڈاکٹر متعین کئے گئے ہیں۔
واپس کریں