دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تاجکستان کے صدارتی الیکشن میں صدر امام علی رحمان بھاری اکثریت سے کامیاب
No image دوشنبے۔ تاجکستان کے صدارتی الیکشن میں صدر امام علی رحمان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق حق رائے دہی استعمال کرنے والے 90.9 فیصد عوام نے امام علی رحمان کے حق میں ووٹ دیا۔ ٹرن آٹ 85 فیصد رہا۔ صدر امام علی رحمان تقریبا تیس سال سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں اور اب ایک بار پھر انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔1992 سے تاجکستان میں حکمران ہیں۔
واپس کریں