دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان Aنے فائنل میچ میں انڈیاAکی ٹیم کو عبرتناک شکست دے دی
No image کولمبو( کشیر رپورٹ) ایشئین کرکٹ کونسل کے مینز ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پاکستانAنے انڈیاA کو128رنز سے عبرتنا ک شکست دے دی ، انڈیاAکی ٹیم 40اوور میں 224رنز پہ آل آئوٹ ہو گئی۔50اوور کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8وکٹوں کے نقصان پہ 352رن بنائے۔انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔ پاکستانی اوپنرزصائم ایوب نے59اور صاحبزادہ فرحان نے65رن بنائے۔ون ڈائون عمیر یوسف نے 35، طیب طاہر نے108،قاسم اکرام صفر، کپتان محمد حارث نے2،مبصر خان نے 35، مہران ممتاز نے13 جبکہ محمد وسیم 17اور سفیان مقیم 4رنز پہ ناٹ آئوٹ رہے۔
اوپنرز نے اچھا سٹارٹ دیا اور پھر ون ڈائون نے بھی اپناحصہ اچھے طور ادا کیا تاہم اس کے بعد مسلسل دو وکٹیں گرنے سے انڈیا ایک بار پھر میچ میں واپس آ گیا۔ لیکن اس مقام پہ طیب طاہر اور مبصر خان سمجھداری سے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو دوبارہ دبائو میں لے آئے۔آخری اوورز میں وسیم خان نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے پاکستان کا سکور352تک پہنچا کر انڈیا کو ایک بڑے ٹارگٹ کا چیلنج دے دیا۔پول میچز میں انڈیا نے تمام5میچ جیتے تھے اور پاکستان کی ٹیم کو بھی ہرایا تھا تاہم فائنل میچ میں پاکستانی نوجوانوں کی ٹیم نے انڈیا کی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ایشئین Aٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ ہر 4سال بعد ہوتا ہے اور2019میں بھی پاکستانAنے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی تھی۔پاکستان Aنے فائنل میچ میں انڈیاAکی ٹیم کو عبرتناک شکست دے دی


واپس کریں