دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرآزادکشمیر کے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے رفیق ڈار کی ملاقات
No image اسلام آباد۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ی اور انتہاپسندی کا سامنا کررہے ہیں،آزادکشمیر کے لوگوں میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے حوالہ سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، حریت رہنمائوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر کے ان پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر کی اس ماں پر کیا گزرتی ہے جب اس کا جوان بیٹا صبح گھر سے صیحح سلامت جاتا ہے اور شام کو اس کا جنازہ آجاتا ہے ۔ آئے روز خواتین کی عصمت دریاں کی جاتی ہیں اور معصوم بچوں کو لاپتہ کر دیا جاتا ہے۔مقبوضہ وادی شہداکے مقدس خون سے معطر ہے۔کشمیریوں کا بہت خون بہہ چکا ہے،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ عملی اقدامات اٹھائے ۔ اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات پوری دنیا تک جائیں گے ۔ گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام فوجی محاصرے ہیں ۔ کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی املاک کو جلایا جارہا ہے۔مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے ہندو انتہاپسندوں کو ڈومیسائل جاری کیے جارہے ہیں۔ بدقسمتی سے اقوام متحدہ کا کردار بھی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے تسلی بخش نہیں رہا ہے ۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی ہے ۔ بھارت کھلے عام سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیر رہا ہے لیکن اقوام متحدہ نوٹس خاموش ہے ۔
وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے حریت رہنمایاسین ملک کے نمائندے رفیق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کے عزم و ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارت نے ان پر مظالم کی انتہا کر دی ہے لیکن ان کے پائیہ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھی قابض فوج نے نظر کیا ہوا ہے ۔ میر واعظ عمر فارو ق اور شبیر شاہ سمیت آسیہ اندرابی اور دیگر رہنماں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ہندوستان نے کشمیریوں کی تاریخ اور تشخص ختم کرنے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تاکہ وہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل سکے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر کے شہریوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ آزادکشمیر وگلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کومسئلہ کشمیر کی صورتحال پر عملی کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات کرنا چاہیں ۔خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ بھارت کے انتہاپسند حکمرانوں نے خطے کا امن دا ئوپر لگا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیاتو خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے ۔

واپس کریں