دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب سے صدر AKNSامجد چودھری کی ملاقات
No image مظفرآباد( پی آئی ڈی ) 18جولائی2023۔ آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و برقیات انصر یعقوب خان سے آزادکشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے صدرمحمد امجد چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اے کے این ایس /اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار عمران سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات سیدآصف حسین نقوی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہاکہ اخباری صنعت کے مسائل سے آگاہ ہیں ، اے کے این ایس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ حکومت آزدکشمیر نے محکمہ اطلاعات کیبجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاکہ میڈیا کی فاسٹ ٹریک ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ پرنٹ میڈیا کی ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کیلیے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا کی تیز رفتار ترقی سے فائدہ اٹھا یا جا سکے ۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ اخبارات کے بقایا جات کی ادائیگی کیلیے ایک ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے گی،حکومت جلد سے جلد بقایا جات ادا کرے گی۔
واپس کریں