دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈائریکٹر اطلاعات آزاد کشمیر راجہ امجد حسین منہاس کا وفاقی ڈائریکٹریٹ جنرل الیکڑانک میڈیا اینڈ پبلیکشن کا دورہ
No image اسلام آباد(پی آی ڈی)07جولای2023۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر پی آئی ڈی میں الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا مانیٹرنگ ونگ کے قیام کے سلسلہ میں ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس کا وفاقی ڈائریکٹریٹ جنرل الیکڑانک میڈیا اینڈ پبلیکشن کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل DEMP ثمینہ فرزین سے ملاقات، انچارج سینٹرل ماینٹرنگ یونٹ امجد رشید نے انہیں منصوبہ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبہ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کروایا۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر راجہ سہیل خان اور پروگرام آفیسر شمیم انجم عزیز بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل DEMP نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آزادکشمیر میں اس نوعیت کا پراجیکٹ شروع کرنا اچھا اقدام ہے۔ ہم محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کو اس حوالہ سے مکمل معاونت فراہم کریں گے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے بروقت سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر اس شعبہ کی طرف توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہماری محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن رہے گی اور ہماری جس لیول پر بھی معاونت درکار ہوگی ہم فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے کہا کہ DEMP کا منصوبہ ایک بہترین کاوش ہے۔ ہم وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کی پر اسی طرح کا منصوبہ آزادکشمیر میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ DEMP کا سٹرکچر دیکھ کر ہم بے حد متاثر ہوے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوے اسی نوعیت کا منصوبہ آزادکشمیر میں شروع کریں جس کے لیے DEMP کی طرف سے معاونت پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہمارا بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہے گا۔

آزادجموں و کشمیر کے ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس اور پریس سیکرٹری وزیراعظم خواجہ عمران الحق گکھر منڈی گوجرانولہ گئے اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واپس کریں