دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کے الزام میں نا اہل قرار
No image گلگت(کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان کی عدالت نے ' پی ٹی آئی ' سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری رکھنے کی بنیاد پہ نااہل قرار دیدیا۔خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلی کو نوٹس جاری کیا تھا۔وزیراعلی گلگت خالد خورشید نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف کورٹ کے چیف جسٹس نے تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی۔وزیراعلی گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی اور انہیں جی بی بار کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کیا تھا لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔جسٹس عنایت، جسٹس جوہر اور جسٹس مشتاق پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی تھی، اس کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، جی بی بار کونسل اور جی بی حکومت سمیت 6 فریقین شامل تھے جب کہ سینئروکلا نے عدالت کی معاونت کی، عدالت نے آج سماعت مکمل کرکے کچھ دیر کا وقفہ کرنے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلی جی بی خالد خورشید کو نااہل قرار دید یا۔
واپس کریں