دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کی مستقل آبادکاری کے لئے زمینوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت نے غیر ریاستی باشندوں کی مستقل آباد کاری کے لئے مقبوضہ کشمیر میں انہیں مکانات کی تعمیر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں متعین ہندوستانی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا کے سوالات پہ اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ مکانات بنانے کے لئے زمینوں کی الاٹمنٹ کن افراد کو کی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں2711 بے زمین خاندانوں کو زمین دے دی گئی ہے ، حکومت اپنے پاس موجود فہرست کے مطابق مارچ 2024 تک موجودہ فہرست میں شامل لوگوں کو زمین فراہم کر دی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یہ قدم جموں و کشمیر میں غریب اور بے زمین لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا۔ نئی اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم مذہب یا علاقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتے۔ ہم نے ان لوگوں کو زمین فراہم کی ہے جو قانون کے مطابق اس کے حقدار تھے۔
واپس کریں