دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹائون علاقے میں ATMسے رقم نکلوانے والے شہریوں کو اسلحے کی نوک پہ لوٹنے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ
No image راولپنڈی (کشیر رپورٹ) راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹائون کے علاقے میں شہریوں کو اسلحے کی نوک پر لوٹنے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر ' ای ٹی ایم' سے رقم نکالنے والے شہریوں کو موٹر سائیکل پہ سوار جرائم پیشہ افراد لوٹ رہے ہیں۔سیٹلائٹ ٹائون کے پانچ بلاکوں، اے سے بلاک ایف تک کے علاقوں، چاندی چوک سے ایف بلاک نیوکٹاریاں تک کے علاقوں میں موٹر سائیکلوں پہ سوار جرائم پیشہ افراد کی طرف سے شہریوں کو اسلحے کے زور پہ لوٹنے کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔خاص طور پر ' اے ٹی ایم ' سے رقم نکلوا نے والوں کو اسلحے کی نوک پہ لوٹا جا رہا ہے۔ پولیس کی طرف سے شہریوں کے تحفظ کے لئے اس حوالے سے کوئی موثر کاروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔
واپس کریں