دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے 2شہریوں کی شہادت ایک کے زخمی ہونے کے واقعہ پہ دفتر خارجہ نے ہندوستانی ہائی کمیشن انچارج کو طلب کر لیا
No image اسلام آباد( کشیررپورٹ)پاکستان نے آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے تیتری نوٹ علاقے میں کنٹرول لائین پہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے آزاد کشمیر کے2شہریوں کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعہ پر ہندوستان کے ہائی کمیشن انچارج کو طلب کر لیا۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہندوستان کے ہائی کمیشن انچارج کو طلب کر کے ہندوستانی فوج کی طرف سے آزاد کشمیر کے تین شہریوں کو ٹارگٹ کر کے فائرنگ کرنے کے واقعہ کو سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ہندوستان سے سخت احتجاج کیا ۔ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے تیتری نوٹ علاقے میں مویشی چرانے والے 2شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔دفتر خارجہ نے ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرح کی احمقانہ کارروائیاں 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں جس کی 2021 میں توثیق ہوئی تھی۔
واپس کریں