دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرمیں پاکستان کے ساتھ ہی الیکشن ہو سکتے ہیں، آزاد کشمیرمیں ایسی حکومت کا حصہ ہیں جس کے خد و خال ابھی واضح نہیں،حکومتی معاملات طے ہونے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ شاہ غلام قادر
No image مظفروآباد (کشیررپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کے ساتھ آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کا بگل بج سکتا ہے،ہم ایسی گورنمنٹ کا حصہ بنے ہیں جس کے خدو خال ابھی واضح نہیں کہ ہم کتنے فیصد اپوزیشن میں ہیں اور کتنے فیصد حکومت میں ، ابھی حکومتی معاملات طے ہونے میں ایک ماہ بھی لگ سکتا ہے ، اختیار بلدیاتی نمائندگان کا حق ہے اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بات کی ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے فوری بعد بلدیاتی ممبران کے حوالے سے کمیٹی بنا کر فیصلہ کیا جائے یہ نہیں ہو سکتا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب کیے جانے والے ممبرز کو اختیار نہ ملے،مسلم لیگی کارکن جنرل الیکشن کی تیاری کریں۔شاہ غلام قادر نے ان خیالات کا اظہار وادی نیلم کے لوات کے مقام پر کئی افراد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرشاہ زور مغل ،صوبیدار ریٹائر بلور ملک نصیر، بشیر پائر ، قیوم مغل، گل اختر ،کبیر بٹ ،کریم ملک ، ابراہیم مغل اور دیگر نے اپنے کنبے قبیلے سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
شاہ غلام قادر پاکستان مسلم لیگ(ن) میں نئے شامل ہونے والوںقائد مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف ، چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شریف اور اپنی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا نظریہ تعمیر وترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی اور جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیا تھا اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے محمد نواز شریف نے پہلے ہی کہا تھا میں اپنا فیصلہ خدا پر چھوڑتا ہوں اللہ نے فیصلہ کر دیا۔ بہت سارے ننگے ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے دروازے ہر فرد کے لیے کھلے ہیں ، آزاد کشمیر کا ہر مسلم لیگی ورکر ،کارکنان میرے لیے قابل فخر ہے کارکنان آپس میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اور جماعت کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کریں۔پاکستان اور آزاد کشمیر میں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اللہ کا کرم رہاہم نے بحیثیت اپوزیشن جماعت اور آزاد کشمیر سے چار ایم ایل ایز ہونے کے باوجود ساڑھے پانچ سو نشستیں حاصل کی ، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود 827 نشستیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دس ایم ایل ایز ہونے کے باوجود صرف 435 نشستیں حاصل کر سکی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ بالائی وادی نیلم میں ہم حکومت میں ہیں ،بالائی وادی نیلم کا ایم ایل اے میں ہوں ، الحمدللہ اس بجٹ میں بالائی وادی نیلم کی سڑکوں کے لیے 60 کروڑ روپے منظور کروائے ہیں، بہت جلد دواریاں تا پھلاوئی سڑک کا کام دوبارہ شروع ہوگا، پی ٹی آئی نے دو سال آزاد کشمیر میں حکومت کی پورے آزاد کشمیر میں ایک اینٹ تک نہیں رکھ سکی ، وہ پی ٹی آئی کی حکومت کیا نیلم کے لیے فنڈز یا کوئی ترقیاتی کام کرواتی، تعمیر وترقی اخلاقی،اقتصادیات ، اداروں اور سڑکات کی ہوتی ہے ، 2016 سے قبل وادی نیلم بلکہ پورے آزاد کشمیر میں سڑکات ،بجلی ،ہسپتال ،کالج ،سکولوں کی حالت کیا تھی ۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل یہ طے کر لیں کہ بلدیاتی ضلع کونسل کے ممبران کا اختیار کیا ہو گا ، یونین کونسل کا چیئرمین کیا کام کرے گا ، وارڈ ممبرز کیا کریں گے اور ان کیلئے فنڈزکہاں سے آئیں گے اور کیسے خرچ کریں گے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور آزاد کشمیر میں تین ہزار جرگہ دار بنا لیے ہیں وہ اب جرگے ہی کرتے نظر آتے ہیں۔ ہم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں الحمداللہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت پر ہر مسلم لیگی کارکن کو فخر ہے ہمارے پانچ سال دورحکومت کے پراجیکٹ زمین پر نظر آتے ہیںدواریاں تک سڑک کی کارپٹنگ ہمارے دور حکومت میں ہوئی اس کے آگے بھی ہم ہی کرینگے۔تقریب سے ڈسڑکٹ کونسلر ڈاکٹر غلام محمد، عبدالشکور بانڈے ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

واپس کریں