دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کنٹرول لائین پہ معصوم شہریوں کی شہادت کھلی دہشت گردی، بھارت کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے۔ چودھری محمد یاسین صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)24 جون 2023۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یسین نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے اور نریندر مودی کے امریکی دورے کے دوران یہ واقعات کسی اور جانب اشارہ کرتے ہیں اور بھارت کوئی بھی ایڈونچر کر سکتا ہے افواج پاکستان ایسے ایڈونچر کا جواب 27 فروری کے سرپرائز کی طرح دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری محمد یسین نے کہا کہ بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر کے حالات خراب کر رہا ہے جو پورے جنوبی ایشیا اور دنیا کے امن کے لیے تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کے ان اشتعال انگیز اقدامات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے دورہ کے بعد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی لمحہ فکریہ ہے۔ 27 فروری کو ہماری فضائیہ نے ایک تاریخ رقم کی تھی اور وہ تاریخ دوبارہ بھی دورائی جا سکتی ہے اس لیے بھارت ہوش کے ناخن لے۔
واپس کریں