دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے بدترین مظالم، LOCکے قریب رہنے والے آزاد کشمیر کے شہری بھی ہندوستانی جارحیت سے محفوظ نہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)24 جون 2023۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر تیتری نوٹ میں ہندوستان کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، بین الاقوامی برداری اور عالمی اداروں سے ہندستانی جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ایک طرف ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایل او سی پر بسنے والے آزادکشمیر کے شہری بھی ہندوستان کی جارحیت سے محفوظ نہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو ذلت سے دوچار کیا ہے، ایل او سی پر معصوم شہریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا کر ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بسنے والے عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،خونی لکیر کے قریب بسنے والے غیور،دلیر لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جوپاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ایل او سی پر ودفاع وطن کیلیے قربانیاں دینے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ زیراعظم آزادکشمیر نے ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ آج ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔
واپس کریں