دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیریوں کی جنگ آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں واضح ہیں۔ چودھری یاسین صدرپی پی پی آزادکشمیر
No image مظفرآباد23جون2023 ( پ ر )صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے امریکن صدر جو بائیڈن اور نریندر مودی کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے دوران بائیکاٹ کرنے والے کانگریس اراکین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں حق اور سچ کا ساتھ دینے والے آج بھی موجود ہیں جنہوں نے مودی کو اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرنے والے پاکستان میں دھشت گردی کروانے والوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کون تھا اور کلبوشن یادو بھارت کا حاضر سروس آفیسر بلوچستان میں کیا کر رہا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھشت گردی میں ملوث کردار دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور شہریوں کی شہادتیں دی ہیں اور افواج پاکستان نے دھشت گردی کے عفریت پر قابو پایا اور یہ بات پاکستان دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہو پا رہی انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد آزادی کی تحریکوں کو بھی دھشت گردی کا رنگ دینے کی ناکام کوششیں کی گئی کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں واضح ہیں۔
واپس کریں