دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ترقیاتی، غیرترقیاتی اخراجات کے تصرف کے لئے24-25جون کو تعلیمی اداروں کے سوا تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے
No image مظفرآباد( پی آئی ڈی)23 جون 2023۔ حکومت آزادکشمیرنے رواں مالی سال کے اختتام پر ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات کا تصرف عمل میں لانے کیلئے 24 اور25جون 2023 کوسرکاری تعطیل منسوخ کر دی ۔تعلیمی اداروں کے سوا تمام سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے ۔اس سلسلہ میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر اسمبلی نے مالی سال 24-2023 کے لیے، 2کھرب 32 ارب کا بجٹ منظور کیا گیا ہے جس میں 1کھرب 90 ارب غیر ترقیاتی اور ترقیاتی 42 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ شامل ہے۔
واپس کریں