دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیرکے 200ریاستی قوانین ختم اور ایک سو قوانین میں ترمیم کی گئی۔ ہندوستانی نائب صدر جگدیپ دھنکڑ
No image جموں( کشیر رپورٹ) ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 عارضی تھا پھر بھی 70 طویل برسوں تک قائم رہا ، دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں غیر معمولی ترقی دیکھنے کو ملی ، جموں و کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ انضمام کے ساتھ شیامہ پرساد مکھر جی کا ایک ودھان، ایک پردھان اور ایک نشان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکڑنے جموں یونیورسٹی کے خصوصی کنوکیشن کی تقریب میں کہا کہ ہندوستا ن کے آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر نے سارے دفعات ڈرافٹ کئے لیکن دفعہ 370 ڈرافٹ کرنے سے انکار کیا تھا، دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد زائد از 2 سوریاستی قوانین کو ختم کی گیا جبکہ زائد از ایک سو قوانین میں ترمیم کی گئی۔جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ بھارت دشمن طاقتیں ایک منظم انداز میں ملک کے خلاف ایک جھوٹے بیانیے کو قائم کر رہے ہیں، ہم میں سے بعض لوگ اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔
واپس کریں