دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی ڈیٹا شیئر کرنے سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) روس اور پاکستان نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف) میں دونوں ممالک کی کسٹم سروسز کے درمیان باہمی تجارت سے متعلق شماریاتی اعداد و شمار کے تبادلے سے متعلق ایک میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔ روس کی فیڈرل کسٹمز سروس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فورم کے پہلے دن باہمی تجارت کے اعدادوشمار کے تبادلے کے حوالے سے روس اور پاکستان کی کسٹم سروسز کے درمیان ایک میمورنڈم پر دستخط کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اس دستاویز پر روسی فیڈرل کسٹمز سروس کے پہلے ڈپٹی ہیڈ رسلان ڈیوڈوف اور روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے دستخط کیے ہیں۔ یہ روس اور پاکستان کے شماریاتی ڈیٹا کے بارے میں معلومات کے تبادلے کو یقینی بنائے گا۔ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ایس پی آئی ای ایف کا انعقاد 14-17 جون تک کیا جا رہا ہے۔
واپس کریں