دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عوام مشکلات سے آگاہ کریں،ہم دن رات حاضرہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق کا پالیسی بیان
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی)16 جون 2023۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آفیسران عوام کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں جہاں پر مشکلات ہوں حکومت کو آگاہ کریں ہم عوام کے لیے دن رات حاضر رہیں گے،دفاتر میں آنے والے سائلین کو جائز کام کے لیے چکر نہ لگوائے جائیں انکے ساتھ بہترین رویہ روا رکھ کر مسائل فوری حل کیے جائیں، عوام کی امیدیں ہم سے ہیں۔فرسودہ اور کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ عوام کی توقعات کے مطابق نظام میں تبدیلی کرنی ہو گی، تمام آفیسران اپنی سروس کو عوام کی خدمت سمجھ کے کریں عوام دوست رویے اور مشکل ترین پراسیس کو آسان بنا کر عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنے پالیسی بیان میں کیا۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے دفاتر میں چکر لگوانے کا نظام اب ختم ہو جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں سب کو اپنے منصب کے مطابق ایمانداری اور دیانتداری کیساتھ کام کرنا ہو گا ہماری حکومت نے انتقامی تبادلوں اور کاروائیوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے ہمارے لیے وہ سب سے زیادہ قابل احترام ہے جو عوام کے لیے بہتر کام کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں اداروں کی مضبوطی سے ریاست مضبوط ہو گی جہاں پر کسی کے خلاف شکایت ملی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا جو لوگوں کیلیے بھلائی کے راستے اختیار کرتا ہے اللہ پاک اسکے لئے ترقی کے راستے کھولتا ہے اس لئے ریاستی مشینری کو مشنری جذبے کے تحت عوام کی خدمت کرنا ہو گی اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ خاص کر ڈپٹی کمشنر آفس سے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہیں انہیں چونکہ سہولتیں بھی حاصل ہیں لہذا وہ ان سہولتوں کو عوام کی سہولت کیلیے استعمال کریں،اسی طرح ایس ایس پی آفس اپنے اپنے ایریا میں عوام کی شکایات کا ازالہ کریں اور ان کی جائز شکایات کو یکسو کیا جائے۔
واپس کریں