دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال کے اعزاز میں دنیاگروپ کے بیوروچیف اسلم میرکی طرف سے تقریب کا انعقاد
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)14جون2023۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے مظفرآباد میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی دنیا میڈیا گروپ مظفرآباد کے بیورو چیف اسلم میر نے کی جبکہ تقریب میں ڈائریکٹرزاطلاعات راجہ امجد حسین منہاس، محمد بشیر مرزا، سینئر صحافی طارق نقاش، جاوید اقبال ہاشمی،سید آفاق حسین شاہ،راجہ امجد خان، سہیل مغل، آفیسران اطلاعات راجہ محمد سہیل خان، سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، مقصود میر،علا الدین منہاس، سردار شمیم انجم عزیز،نمائندہ دنیا نیوز محمد اقبال میر، عبدالواجد خان ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے راجہ اظہر اقبال کی بطور سربراہ محکمہ اطلاعات خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہرا قبال نے کہاکہ دنیا میڈیا گروپ اور اسلم میر کا عزت افزائی پر شکرگزار ہوں، دنیا نیوز نے ہمیشہ آزادکشمیر کے پوٹینشل کو اجاگر کیا اور تحریک آزادی کشمیر بارے کردار ادا کیا۔ میڈیا کے دوستوں کی رہنمائی کی وجہ سے کامیابیاں ملیں۔ بھرپور سپورٹ پر صحافیوں کا خصوصی طور پر شکرگزار ہوں۔
تقریب کے میزبان دنیا نیوز کے بیورو چیف اسلم میر نے کہاکہ بوجھل دل کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو الوداع کررہے ہیں۔ راجہ اظہر اقبال نے کسٹوڈین بلڈنگ سے سفر شروع کیا اور آج دارلحکومت میں پی آئی ڈی کمپلیکس کی عالیشان عمارت بن چکی جس میں جدیدٹیکنالوجی موجود ہے۔ اشتہارات میں ریلیز آرڈر سسٹم سے لیکر محکمہ میں درجنوں نئے شعبہ جات کے قیام تک راجہ اظہر اقبال کا کردار لائق تحسین رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال نے ہمیشہ فرش شناسی سے فرائض انجام دیے اور ہمیشہ بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہاکہ افسران آپ کے مشن کو جاری رکھیں گے۔محکمہ اطلاعات میں سے ہی ڈی جی کو پروموٹ کیا جائے تو پھر یہ ادارہ مزید ترقی کریگا۔ انہوں نے دنیا میڈیا گروپ کے چیرمین میاں عامر محمود کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
سینئر صحافی طارق نقاش نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال نے اپنے عہدے کی تکریم میں اضافہ کیا، پی آئی کمپلیکس اور سینٹرل پریس کلب کی عالیشان عمارتوں کا کریڈٹ راجہ اظہر اقبال کو جاتا ہے۔ راجہ اظہر اقبال نے ریاستی میڈیا کی ترقی بالخصوص اخبارات کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ بہتر ہوگاکہ محکمہ اطلاعات کی ٹیکنیکل آسامی پر متعلقہ شعبہ کاافسر آئے۔
ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کو ریٹائرمنٹ پر جو عزت مل رہی ہے وہ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی، اسلام آباد اور آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں راجہ اظہر اقبال کی جو عزت افزائی کی گئی وہ ایک اثاثہ ہے۔
ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے کہاکہ جس انداز سے راجہ اظہراقبال کو رخصت کیاجارہا ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، بڑا انسان دوسروں کیلئے مواقع پیدا کرتا ہے، راجہ اظہر اقبال نے محکمہ نے محکمہ کا نقشہ بدل دیا۔ انہوں نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کے ساتھ کالج دور سے تعلق رہا ہے انہیں بہت عظیم انسان پایا۔سابق وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بطور ڈی جی اطلاعات آپ نے کبھی میڈیا اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات میں ڈی جی کی آسامی مستقل طور پر بحال ہونی چاہیے۔محکمہ میں اہل لوگ موجودہیں، محکمہ سے ہی ڈی جی آنا چاہیے۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ بطور ڈی جی اطلاعات کوئی اتنا کام کرسکتا ہے۔
سینئر صحافی جاوید اقبال ہاشمی نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال نایاب الفاظ پر مشتمل سلجھی ہوئی کتاب ہیں۔سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ نے کہاکہ اس دور میں باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز کی بات ہے، پی آئی ڈی کمپلیکس اور سینٹرل پریس کلب کی تعمیر میں راجہ اظہر اقبال کا کلیدی کردار ہے۔سینئر صحافی سہیل مغل نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال نے میڈیا کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، انکے جانے سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکتا۔ سینئر صحافی راجہ امجد خان نے کہاکہ راجہ اظہر اقبال کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آپ نے محکمہ اطلاعات اور میڈیا کی ترقی کیلئے جاندار کردار ادا کیا۔آخر میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کو دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے اسلم میر نے تحائف بھی دیے۔
واپس کریں