دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکمران پارلیمانی پارٹی ہم خیال گروپ کے اجلاس میں20ارکان کی شرکت، وزیراعظم چودھری انوارالحق پہ بھرپوراعتماد کا اظہار
No image اسلام آباد۔12 جون 2023 (کشیر رپورٹ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ہم خیال گروپ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میںوزیراعظم سمیت17 ارکان اسمبلی نے شرکت کی جبکہ 3 ارکان اسمبلی بذریعہ ٹیلی فون شریک ہوئے ۔ممبران اسمبلی نے آزادکشمیر کے مالی معاملات حل کرنے اور سیاسی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے اپنی آرا ء دیں ۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عبدالماجد خان ،سردار میر اکبر ،چوہدری اظہر صادق ،چوہدری نثار انصر ابدالی ،جاوید بٹ ، ،سردار محمد حسین ،محترمہ صبیحہ صادق ،محترمہ تقدیس گیلانی ،محترمہ امتیاز نسیم ،ظفر ملک ،چوہدری محمد ارشد ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری محمد اخلاق ،پیر مظہر الحق اور دیوان علی خان چغتائی،چوہدری محمد رشید نے شرکت کی جبکہ ،اکمل سرگالہ ،عاصم شریف بٹ اور چوہدری اکبر ابراہیم نے ٹیلی فون کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
آزاد کشمیرکے حکمران ہم خیال گروپ کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم سمیت19ارکان شریک ہوئے تھے۔ حکمران ہم خیال گروپ کا تعلق ' پی ٹی آئی ' سے رہا ہے ،ان کی طرف سے عمران خان اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی تو اختیارکی گئی ہے لیکن اب تک وزیراعظم چودھری انوارالحق سمیت کسی کی طرف سے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واپس کریں