دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں ٹورازم فیسٹول کی انعقادافتتاحی تقریب میں سپیکر لطیف اکبر، وزیر فیصل ممتاز، قاسم مجید، چودھری عزیز،سیکرٹری سیاحت مدہت شہزاد و دیگر کی شمولیت
No image حویلی کہوٹہ (پی آئی ڈی)11 جون 2023۔وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد حلقہ انتخاب میں شاندار انٹری ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں پہلی بار ٹورازم فیسٹول کا انعقاد پر ہزاروں افراد کی شرکت، آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے حویلی کہوٹہ کے مقام پر دو روزہ ٹورازم فیسٹول کا افتتاح کر دیا۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد پائلٹ ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید،سابق وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز،چوہدری عامر نذیر،سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد، کمشنر پونچھ ڈوثیرن چوہدری فرید، ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ چوہدری ساجد اسلم ایس ایس پی حویلی ساجد عمران،صحافیوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے شرکت کی جن میں بچوں،بڑے،خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھیں، ٹورازم فیسٹول کا افتتاح آتش بازی کے ذریعے کیا گیا، تقریب میں پاکستان ہزارہ ڈویژن کے معروف گلوکار شکیل اعوان،آصف ہاشم، زرہیب زمان،بانو رحمت، کے سریلے گیت نے محفل کو چار چاند لگا دئیے، افتتاحی تقریب کا آغاز پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانوں کی دھن پیش کی گئی جس پر ہزاروں افراد جھوم اٹھے۔
ٹورازم فیسٹول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آج حویلی کہوٹہ کی تاریخ کا گیم چینجر دن ہے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورازم فیسٹول کا حویلی کہوٹہ میں منعقد ہونا بڑی کامیابی ہے جس کا تمام کریڈٹ وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو جاتا ہے۔ٹورازم فیسٹول کے انعقاد اور اس کے فروغ سے یہاں کے نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، اتنے دور دراز علاقے میں ہزاروں افراد کا آنا خوش آئین ہے۔حویلی کے لوگ مہمان نوازی میں اپنی پہچان رکھتے ہیں،حویلی کے لوگ پڑھے لکھے ہیں یہاں کے لوگ افسانہ نگاری میں ساری دنیا میں مشہور ہیں،ٹورازم فیسٹول میں پاکستان آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت سے باڈر کے اس پار مثبت پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم نیلفری کی جگہ ڈھل جھیل سرینگر ٹورازم فیسٹول کا انعقاد کروائیں گے،ٹورازم فیسٹول کے انعقاد سے لوگوں کے دلوں میں محبت اخوات بھائی چارے کا جذبہ پروان چڑھاتا ہے اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے ہماری لوکل ثقافت کلچر کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2010 میں ٹورازم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے اور ڈسٹرکٹ نیلم میں ٹورازم کو فروغ دیا جہاں اجکل لاکھوں کی تعداد میں سیاح آ رہے ہیں،پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے ٹورازم گیسٹ ہاس بنائے جائیں۔حکومت آزاد کشمیر ٹورازم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے گی تاکہ یہاں کے پڑھے نوجوان کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا حکومت ہر شہری کو ملازمت نہیں دے سکتی لیکن اللہ کے فضل سے ایسے ذرائع ضرور فراہم کریں گے جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا ۔ حکومت آزاد کشمیر ٹورازم کے فروغ کے لیے بلاسود قرضے فراہم کریں گے تاکہ آپ لوگ اپنے گھروں کے ساتھ دو دو کمروں پر مشتمل گیسٹ رومز بنا سکیں تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ حویلی کی تعمیر وترقی کا دور شروع ہو چکا ہے ہم حویلی کہوٹہ کو ماڈرن ضلع بنائیں گے۔آزاد کشمیر اور ڈسٹرکٹ حویلی میں ٹورازم کا وسیع پوٹشنل موجود ہے جسے بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر اور ضلع حویلی کے نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ حویلی کہوٹہ میں ٹورازم کے فروغ کے لیے میڈیا اپنا کردار اداکرے باہر پاکستان اور آزاد کشمیر کے صحافی حضرات اس خطے میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ہماری دھرتی قدرتی حسن سے مالا مال ہے اللہ پاک نے قدرتی اس خطے کو قدرتی خوبصورتی سے نوازہ ہے،پورے پاکستان سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا آنا اس علاقے کی خوشی قسمتی ہے یہاں کے لوگ مہمان نوازی سے بذریعہ ٹوریسٹ ساری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ڈسٹرکٹ حویلی سیاحوں کے لیے محفوظ مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اختلافات کے باجود حویلی کی تعمیر وترقی کی لیے آج تمام سیاسی قیادت ایک سٹیج ہو موجود ہے اور آئیندہ بھی ہم سب مل کر چلیں گے ٹورازم فیسٹول کا انعقاد ڈسٹرکٹ حویلی کی تقدیر بدل کر رکھا دے گا ٹورازم کے فروغ سے حویلی کہوٹہ کی تقدیر بدل جائے گی ہماری حکومت ٹورازم کے فروغ کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھے گے جس سے ٹورازم انڈسٹری میں انقلاب برپا ہو گا۔
مقررین نے بھی اپنے خطاب میں ٹورازم فیسٹول کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں جن کو صرف پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے معروف گلوکار شکیل اعوان کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے اور انہوں نے اپنے فن موسیقی سے شرکا کو خوب لطف اندوز کیا۔
واپس کریں