دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے15باغ 2 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر تقریبا5ہزار ووٹوں کی سبقت سے کامیاب
No image باغ(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نااہلی سے خالی ہونے والی اسمبلی نشست ایل اے15باغ 2 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ضیا ء القمر کامیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے 25755 ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس رہے جنہوں نے 20485 ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت سے الیکشن جیت گئے۔تحریک انصاف کے راجہ ضمیر نے4942ووٹ حاصل کئے۔اس حلقے میں ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ چھالیس ہزارہے جس کے لئے 189پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کافی کم رہی۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر کی انتخابی مہم میں بلاول بھٹو زرداری نے باغ میں جلسہ کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس کے انتخابی جلسے میں مریم نواز نے شرکت کی تھی۔ عمران خان نے ایک وڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ ضمیر کو کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی۔
واپس کریں