دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد کے قریب پٹہکہ کے مقام پہ کار حادثے میں نیلم ویلی کی سیاحت کرنے والا ملتا ن کا نیا شادی شدہ جوڑا جاں بحق
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کے قریب پٹہکہ کے مقام پہ گاڑی کے حادثے میں نیا شادی شدہ جوڑا جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والا محمد مصطفی نامی نوجوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیلم ویلی کی کی سیاحت کے بعد اپنی کار میں واپس آ رہا تھا کہ پٹہکہ کے قریب ان کی کار گہری کھائی میں جا گری سے سے محمد مصطفی اور اس کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے۔پٹہکہ مظفر آباد سے21کلومیٹر کے فاصلے پہ ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی میتیں ملتان پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔پاکستان کے میدانی علاقوں سے آزاد کشمیر کی سیاحت پہ آنے والے اکثر لوگ پہاڑی علاقے کی سڑکوں کے خطرات سے بے خبر ہوتے ہیں جس وجہ سے المناک حادثات پیش آتے ہیں۔
واپس کریں