دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تراڑکھل آزاد کشمیر میں مقامی لوگوں نے نایاب نسل کے سرمئی لنگور کو پتھرمار مار کر ہلاک کر دیا
No image تراڑ کھل ( کشیر رپورٹ) ّآزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے ضلع سدھنوتی کے تراڑ کھل علاقے میں مقامی لوگوں نے نایاب نسل کے ایک لنگور کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔ سرمئی رنگ کا لنگور خوراک کی تلاش میں آبادی میں داخل ہوا تھا۔آزادکشمیر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت جنگلی جانور کو مارنے تین سے چھ ماہ قید اور 10 سے 30ہزار جرمانہ ہوسکتا ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے کسی کاروائی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے پتھرائو کرتے ہوئے نایاب نسل کے لنگور کو شدید زخمی کر دیا جو بعد میں ہلاک ہو گیا۔آزاد کشمیر میں مختلف اقسام کے نایاب جانوروں کو اکثر لوگوں کی طرف سے ہلاک کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ ، حکومت کی طرف سے ذمہ داران کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جاتی۔
واپس کریں