دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سی پی این ای کا کمیٹی فار فری میڈیااور ایڈیٹرز گورنمنٹ لائزن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان
No image کراچی ()کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2023-24کے لیے دو (2) کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جن میں کمیٹی فار فری میڈیا اور ایڈیٹرز گورنمنٹ لائزن کمیٹی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی فار فری میڈیا کا چیئرمین کاظم خان کو مقرر کیا گیا ہے کمیٹی کے اراکین میں عامر محمود، ایاز خان ، سردار خان نیازی ،ارشاد احمد عارف (صدر)اور اعجاز الحق (سیکرٹری جنرل)بلحاظ عہدہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ اس کمیٹی کا مقصد دیگر صحافتی تنظیموں کے اشتراک عمل سے صحافیوں ، صحافتی حقوق اور آزادی اظہار رائے کو درپیش چیلنجزسے نبرد آزماہونا ہے۔
ایڈیٹرز گورنمنٹ لائزن کمیٹی 2023-24کے چیئرمین ارشاد احمد عارف، ڈپٹی چیئرمین اعجاز الحق ہوںگے جبکہ دیگر اراکین میں عامر محمود، سردار خان نیازی، یوسف نظامی، طاہر فاروق، عارف بلوچ، غلام نبی چانڈیو، سید حامد حسین عابدی، ڈاکٹر جبار خٹک، یحیی سدوزئی، ضیا تنولی، شکیل احمد ترابی اور عدنان ظفر کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے اغراض و مقاصد میں پریس قوانین، معلومات تک رسائی کا حق (RTI) ، پریس کی آزادی سے متعلق پالیسیوں اور طریقہ کار، پرنٹ میڈیا کی معاشی آزادی سے متعلق معاملات ، آزادی صحافت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے اور آواز اٹھانے کے ساتھ پریس اور حکومت کے مابین تعلقات سے متعلق امور شامل ہے۔

واپس کریں