دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ ، ' بی جے پی ' کے توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار
No image نئی دہلی (کشیر رپورٹ) وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت کی ' بی جے پی ' حکومت نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ' اکھنڈ بھارت' کا نقشہ لگایا ہے جو اس حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہمسایہ ملکوں کے خلاف سنگین نوعیت کی سازشوں میں مصروف ہے۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اکھنڈ بھارت کا نقشہ بھارت کی طاقت اور اس کے اہداف کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بنایا گیا آرٹ ورک اشوک کے دور سلطنت کی حدود کو ظاہر کرتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے28 مئی کو ہندو پجاریوں کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور وزیر اعظم مودی نے برطانوی حکومت کے عطا کر دہ سنہری ڈنڈے کو سجدہ کر نے کے بعد سنہری ڈنڈا اٹھا کرہندوپجاریوں کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت کے ہال میں داخل ہوئے اور وہاں سپیکر کی نشست کے ساتھ وہ ڈنڈہ نصب کیا۔
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے اندر اکھنڈ بھارت کے اس نقشے میں افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان سمیت بھارت کے تمام ہمسایہ ملک شامل ہیں۔ بھارت کی انتہا پسند جماعتوں کی سیاسی قیادت کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت انتہا پسند ہندوئوں کے اس مذموم منصوبے پہ عمل پیرا ہے کہ بھارت کے تمام ہمسایہ ملکوں پر قبضہ کر کے انہیں بھارت میں شامل کیا جائے۔نیپال کے وزیر اعظم نے بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ لگانے کی سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی انتہا پسند پؤہندوجماعتوں کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ عالمی قوانین اور اقوا م متحدہ کی چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی حکومت کا یہ اقدام ہمسایہ ممالک کے خلاف نازی ازم کی طرح کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے عزائم کا کھلا اعلان بھی ہے۔
واپس کریں