دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وادی نیلم میں پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثے میں4جوان شہید
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ) 4جون 2023۔مظفر آباد ڈویژن مظفر آباد کے ضلع نیلم میں پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثے میں چار فوجی جوان شہید ہو گئے۔ وادی نیلم کے علاقے چانگن میں پاک فوج کے مال بردار ٹرک حادثے کا شکار ہوا۔حادثے میں چار فوجی جوانوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وادی نیلم چانگن کے مقام پر پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ اور چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی افسوسناک حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چار جوانوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
واپس کریں