دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دریائوں، آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار
No image اسلام آباد۔2جون ( کشیر رپورٹ)واپڈا کی طرف سے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1128.20 ایکڑ فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.016 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
جمعہ کو جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 61 ہزار 300کیوسک اور اخراج 60 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد36 ہزار 400کیوسک اور اخراج 36ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد57ہزار700کیوسک، اخراج 57 ہزار 700کیوسک،دریائیجہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 62 ہزار 800کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد39ہزار 400کیوسک اور اخراج 22 ہزار800 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1426.15 ایکڑ فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.426 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 ایکڑ فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
واپس کریں