دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ترکیہ کی سربراہی میں ترک ریاستوں کا بڑا اقدام ،IMF کے مقابلے میں TYF کا قیام
No image استنبول( کشیر رپورٹ) ترکیہ کی سربراہی میں5ملکوں نے عالمی مالیاتی فنڈIMF کے مقابلے میں TYF کا قیام عمل میں لایا ہے۔ توقع ہے کہ ترکیہ کی سربراہی میں قائم ہو نے والا 5ملکوں کے اس مالیاتی ادارے میں دوسرے ممالک بھی شامل ہوتے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی سربراہی میں 5
ترک ریاستوں نے مل کر آئی ایم ایف کے مقابلے میں ٹی وائے ایف قائم کر لیا ہے۔ترکیہ ، آذربائیجان ، ترکمانستان ، کر غزستان ، قازکستان نے مشترکہ طور پر آئی ایم ایف کے مقابلے میں ٹی وائے ایف قائم کیا ہے۔اس اقدام کے ذریعے سرمایہ کاری میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترکش انویسٹمنٹ فنڈ کی مرکزی عمارت استنبول میں قائم کی جائے گی۔ٹی وائے ایف آنے والے کچھ عرصے میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسی حیثیت اختیار کر جائے گا۔یہ ترک ریاستوں کے تمام معاملات میں استنبول سے مالی تعاون کی پیشکش کرئے گا۔ٹی وائے ایف ترک ریاستوں کے معاشی انضمام کو یقینی بنائے گا۔
واپس کریں