دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کی جارج ٹائون یونیورسٹی نے ہندوانتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کو '' اینٹی مسلم ہیٹ گروپ'' قرار دے دیا
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) امریکہ کی جارج ٹائون یونیورسٹی نے ہندوستان کی ایک انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھRSSکے ایک کلچرل ونگ وشوا ہندو پریشدVHP آف امریکہ کو'' اینٹی مسلم ہیٹ گروپ'' anti muslim hate groupکے طور پر نامزد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی دنیا بھر میں کام کرنے والی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے CIAنے بھی سالہا سال پہلے وشوا ہندو پریشدVHP کوایک ملی ٹینٹ ریلیجئیس آرگنائیزیشن قرار دیا تھا تاہم بعد میں سی آئی اے نے امریکہ اور بھارت کے قریبی تعلقات کے حوالے سے یہ پابندی ہٹا دی تھی۔اب امریکہ کی جارج ٹائون یونیورسٹی کی طرف سے وشوا ہندو پریشدVHP آف امریکہ کواینٹی مسلم ہیٹ گروپ'' قرار دینا بہت اہم ہے۔اس سے یہ واضح ہوا ہے کہ وشوا ہندو پریشد ہندوازم کی بنیاد پر مسلم دشمنی کا ایجنڈا رکھتی ہے۔وشوا ہندو پریشد نے امریکہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف چند کاروائیاں کی ہیں اور اسی بنیاد پر اس کے خلاف یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اس سے اس بات کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوںکے خلاف ہندووتا کی لہر کا عالمی سطح پہ سخت نوٹس لیا جائے۔انہی دنوں منی پور میں عیسائیوں کے خلاف انتہا پسند ہندوئوں کی پرتشدد اور تباہی و بربادی کی کاروائیاں وسیع پیمانے پہ جاری ہیں جس میں عیسائی آبادیوں کے علاوہ متعدد عیسائیوں کی عبادت گاہوں ، چرچوں کو بھی جلا دیا گیا ہے۔
واپس کریں