دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد کے 'پی سی 'ہوٹل میں 3اور4جون کو پاکستان لٹریچر فیسٹیول کشمیرکا انعقاد
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آزاد کشمیر حکومت کے تعاون سے3اور4جون کو مظفر آباد میں'' پاکستان لٹریچر فیسٹیول کشمیر'' منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب3جو ن کو 11بجے دن منعقد ہو گی جس کے چیف گیسٹ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور گیسٹ آف آنر قمر الزمان قائرہ وفاقی وزیر امور کشمیر ہوں گے۔
3جون کو '' کشمیر کلچرل ہیری ٹیج'' کے نام سے دن ایک بجے تقریب میں ڈاکٹر مختار احمد، سید سردار شاہ، ایم کلیم عباسی، ایوب شیخ، عبدالرحمان ، شاکراللہ ، غنی الرحمان، ایم اشرف خان ، عبدالصمد اور رخسانہ خان شریک ہوں گے۔
3جون کو دن ڈھائی بجے''کشمیر سے سرگوشی'' کے نام سے تقریب میں میزبان مریم اورنگزیب اور مقرر محمد یامین ہوں گے۔
3جون کو '' روشن کتابیں '' کے عنوان سے تقریب میں صغرہ صدف، محمد یامین، خواجہ خورشید احمد، شہباز گردیزی، شوکت اقبال، فرزانہ فرح اور اعجاز نعمانی شریک ہوں گے۔
3جون کو شام چھ بجے '' کنورسیشن ود سلمان فارس '' کے نام سے تقریب کی میزبان ماریہ نقوی ہوں گی۔
3جون کو '' رول آف میڈیا ان کشمیر اشو'' کے نام سے تقریب میں حامد میر، سہیل وڑائچ، مظہر عباس،واحد اقبال بٹ،وسعت اللہ خان، طارق نقاش، عارف بہار اور عاصمہ شیرازی شامل ہوں گے۔
3جون کو تین بجے دن '' کشمیرز لٹریچر آف ریزسٹینس''کے عنوان سے تقریب میں کشور ناہید، علامہ جواد جعفری، اکرم سہیل،اسلم رضا خواجہ اور ظفر حسین ظفر شریک ہوں گے۔
3جون کو ''کشمیر ٹورسٹ ہیون'' کے نام سے تقریب میںمدہت شہزاد،آفتاب رانا،سجاد حسین،حسیب اے گردیزی ، شاہین اختر اور ارشاد پیرزادہ شامل ہوں گے۔
3جون کو'' جرنی آف کشمیری ویمن سنس 1947'' کے عنوان سے تقریب میںناصرہ اقبال،تقدیس گیلانی، نور الہدی شاہ،صغرہ صدف،مدہت شہزاد،بشرہ شمس اور قدسیہ بتول شامل ہیں۔
4جون کو دن 11بجے'' ہائو آرٹیکل 35A اینڈ 370افیکٹس پیوپل آف کشمیر '' کے موضوع پہ تقریب سے منظور حسین گیلانی، راجہ فاروق حیدر خان، چودھری لطیف اکبر، فواد حسن فواد،عاصمہ خواجہ،راجہ محمد سجاد خان اور وسعت اللہ خان شریک ہوں گے۔
4جون کو'' دبستان کشمیر کے نقوش'' کے عنوان سے تقریب میں افتخار عارف، آمنہ بہار، صغیر خان،محمد یامین،جاوید سحر، بشیر مراد اور توصٰف خواجہ شامل ہوں گے۔
4جون کو دن ساڑھے تین بجے تقریب'' دی سٹوری آف عمیر نجمی'' کے میزبان یاسر حسین ہوں گے۔
4جون کو '' کنورسیشن ود سلمان گیلانی '' کے میزبان عباس نقوی ہوں گے۔
میگا کنسرٹ 4جون کی رات کو ہو گا جس میں گلوکار ، فنکار پرفام کریں گے۔
4جون کو اختتامی تقریب میںصابر آفاقی، وارث میر، محمد شمیم اور افتخار مغل کو ایکسی لینس ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
فیسٹیول میں عالمی مشاعرہ، کتابوں کی رونمائی، آرٹس اینڈ کرافٹس فیسٹیول، میوزک و ڈانس اور فوڈ فیسٹیول بھی شامل ہو گا۔
واپس کریں