دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد کے وکیل ارشاد نے لوٹنے کی کوشش کرنے والے میاں بیوی کو معاف کر دیا، غربت اور بھوک کے ہاتھوں واردات کرنے کی کوشش کا بیان درست نکلا
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) مظفر آباد کے وکیل ارشاد نے ضلع ہزارہ کے ان میاں بیوی کی غربت دیکھتے ہوئے انہیں معاف کر دیا ہے جنہوں نے چند روز قبل راڑہ کے مقام پہ لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ملزمان کے مطابق انہوں نے غربت اور بھوک سے تنگ آ کر انہیں لوٹنے کی کوشش کی تھی۔ملزمان کے بیان کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ ملزمان نے واقعی غربت اور کئی دنوں کی بھوک سے تنگ آ کر یہ واردات کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمان کے گھر میں تین سالہ معصوم بچی بھوک سے بلبلاتی ہوئی ملی ۔ اس صورتحال میں ارشاد ایڈووکیٹ نے ملزمان کو معاف کر نے کا فیصلہ کیا۔عوامی حلقوں کی طرف سے ارشاد ایڈووکیٹ کے اس اقدام کو وسیع پیمانے پہ سراہا جا رہا ہے۔یہ صورتحال حکومت کے لئے بھی شرمناک ہے کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام اس صورتحال سے دوچار ہیں۔
واپس کریں