دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ پونچھ ضلع میں بھارتی فوج نے دو دیہاتی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا،ایل او سی عبور کرنے کا دعوی
No image جموں ( کشیر رپورٹ) بھارتی فوج نے جموں کے پونچھ ضلع میں سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول کے قریبی مقبوضہ علاقے کے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے دعوی کیا ہے کہ انہوںنے کنٹرول لائین عبور کی ہے جبکہ شواہد بھارتی فوج کے دعوے کی نفی کرتے ہیں۔فوج نے میڈیا کے سامنے دو افراد کوپیش کیا جو دونوں پونچھ ضلع کے ہی نوجوان ہیں اور اپنے معمول کے کپڑوں میں ملبوس ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے لئے مشہور ہے۔
بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے ایک بیان میں کہا کہ جے اینڈ کے پولیس کے ساتھ ہندوستانی فوج کے مشترکہ آپریشن میں، ممکنہ طور پر 3-4 افراد کو پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر 30/31 مئی 2023 کی رات کو باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے روکا گیا تھا۔ خراب موسم اور تیز بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے"آج 1.30 بجے کے قریب نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے بعد ان کو چیلنج کرنے پر ایک اچھی طرح سے گھات لگائے ہوئے ہندوستانی فوج نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں کچھ دہشت گرد مارے گئے،علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، خون کے نشانات ملے ہیں،تین افرواد کو کچھ ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک آئی ای ڈی اور نارکو ٹکس بھی شامل ہے،اس کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ میں ایک ہندوستانی فوج کا سپاہی زخمی ہوا ہے اور علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔
بھارتی فوج کے مطابق ضلع پونچھ میں فوج نے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک فاروق احمد زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے، اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے دو عسکریت پسندوں کی شناخت محمد زبیر اور محمد ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ قبل ازیں پونچھ میں ایل او سی پر مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوج نے کارروائی شروع کردی۔ بدھ کی صبح ایل او سی کے قریب گلپور سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی اطلاع ملنے پر فوج نے فائرنگ کی۔اس کے بعد فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاکہ عسکریت پسندوں پر قابو پایا جا سکے۔ اس دوران فوج نے تین افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تینوں نوجوان مقامی بتائے جارہے ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ یہ تینوں نوجوان پاکستان سے ڈرون کے ذریعے بھیجے گئے ہتھیاروں کو لینے کی غرض سے سرحد کی طرف جارہے تھے ۔
واپس کریں