دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں 11لاکھ ووٹروں کے اضافے سے کل ووٹ85لاکھ سے زائد ہوگئے، غیر ریاستی باشندوں کے ووٹ بھی شامل
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں حتمی انتخابی فہرست کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل ووٹروں کی تعداد85لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سمری نظر ثانی مدت کے دوران انتخابی فہرست میں11لاکھ سے زائد نئے ووٹ درج کئے گئے ہیں جس میں غیر ریاستی باشندوں کے ووٹ بھی درج کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ابھی حتمی انتخابی فہرست جاری نہیں کی ہے تاہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے حتمی انتخابی فہرستیں شائع کر دی ہیں۔ نئی انتخابی فہرستوں میں 42لاکھ91ہزار687مرد اور 40لاکھ67ہزار900خواتین کے ووٹ شامل ہیں۔
واپس کریں