دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شونٹر درہ عبور کرتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آ کر 9بکر وال جاں بحق اور10زخمی
No image استور ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے کیل علاقے سے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں داخل ہونے والے بکر والوں کے قافلے پہ شونٹر درہ عبور کرتے ہوئے برفانی تودہ گرنے سے9بکر وال جاں بحق اور10زخمی ہوگئے ۔ حادثے میں کئی مال مویشی بھی ہلاک ہوئے۔حادثے کے شکار بکر والوں کے قافلے میں شامل خواتین نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے کیل علاقے سے گلگت بلتستان کے ضلع استور جارہے تھے کہ اچانک ان کا قافلے پہ برفانی تودہ آن گرا، جس کی زد میں آ کر 9بکر وال جاں بحق اور10زخمی ہو گئے۔ حادثے میں متعدد بکرے اور خچر میں ہلاک ہوئے۔جاں بحق ہونے والے بکروال خاندان کے 9 افراد میں ایک4 سالہ کم سن مہربان 4خواتین شگفتہ ،پروین دختران بابو، خاتون دختر منشی، ملیکہ بی بی زوجہ سلمان مردوں میں بابو،حمید شبیر اور نورانی شامل ہیں۔آزاد کشمیر کے ضلع کیل سے ریسکیو 1122 اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ موسمیاتی تغیر کی وجہ سے اس سال مئی کے مہینے میں بھی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔
واپس کریں