دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ اظہراقبال ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ آزادکشمیرکے اعزاز میں صدرAKNS امجد چودھری کی طرف سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں الوداعی تقریب
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیروحکومت کے محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل راجہ اظہراقبال کے اعزاز میں ' آل کشمیرنیو زپیپرزسوسائٹی'AKNSکے صدر امجد چودھری کی طرف سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں پاکستان کی صحافت کے قائد افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر انوررضا، سیکرٹری خلیل راجہ، مدثرچودھری، عابد عباسی اورسینئرکشمیری صحافیوں نے شرکت کی۔محکمہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر امجد منہاس اور وزیراعظم آزاد کشمیرکے پریس سیکرٹری خواجہ عمران بھی اس موقع پہ موجود تھے۔ مقررین نے ڈائریکٹرجنرل راجہ اظہر کی آزاد کشمیرکی صحافت ، صحافیوں اور میڈیا کے لئے شاندارخدمات پہ خراج تحسین پیش کیا اور محکمہ تعلقات عامہ کے وسائل میں اضافے اور محکمے کو ترقی دیتے ہوئے جدید خطوط پراستوارکرنے کو سراہا۔
واپس کریں