دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدرشاہ غلام قادرنے مہاجرین مقیم پاکستان کے39افراد کو مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ میں نامزد کردیا
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدرشاہ غلام قادرنے آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے حلقوں سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مجلس عاملہ کے ارکان کا تقرر کردیا ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدرشاہ غلام قادر اور سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری کے دستخط سے 22مئی کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مہاجرین مقیم پاکستان سے39افراد کو مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، صدرمحمد شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے گزشتہ سال جولائی کے پہلے ہفتے میں شاہ غلام قادرکو مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکا صدر، طاروق فاروق چودھری کو سیکرٹری جنرل اورمشتاق منہاس کو سنیئرنائب صدر کے عہدے پہ نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدرشاہ غلام قادرنے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چند مرکزی عہدیداران کا تقرر کیا تاہم اب تک کئی مرکزی عہدوں پہ کسی کا تقررنہیں کیا گیا ہے۔
واپس کریں