دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان نے امریکہ کی خواہش پہ کشمیرسے لاتعلقی،سہولت کاری کا اقدام کیا،چین نے پاکستان کو انڈیا کے اقدام سے باخبرکردیا تھا
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) معروف صحافی عمران شفقت نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کی حیثیت سے امریکہ کے لئے خدمات انجام دے رہے تھے، سی پیک کو رول بیک کر کے انڈیا کی خطے کے اندر چودھراہٹ کوقبول کر کے، چین نے پاکستان کو بتا دیا تھا کہ انڈیا کشمیرکو ہڑپ کرنے جا رہا ہے،پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ۔ عمران شفقت نے 22مئی کے اپنے وی لاگ میں کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کے طور پر امریکی ، مغرب کے مفادات کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے تھے۔امریکہ اور مغرب کی یہ بھر پور کوشش ہے کہ وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لئے اس خطے میں انڈیا کی چودھراہٹ قائم کرانا چاہتے ہیں اور وہ انڈیا کے مطالبے پہ پاکستان کو بے عمل کرنے کے اقدامات کرا رہے تھے۔یہ انڈیا کا امریکہ ، مغرب سے مطالبہ تھا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ خٹم کرایا جائے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے لاتعلق کردیا جائے، اس پران کی طرف سے انڈیا کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان کو کشمیرکے حوالے سے بے عمل، لاتعلق کر دیا جائے گا اور ان کے اس مطالبے کو سابق وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر کشمیر سے لاتعلق اختیار کر لی۔

واپس کریں