دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرحکومت مقبوضہ کشمیر کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کر سکتی تو آزاد کشمیرحکومت کا اتنا بڑا سیٹ اپ رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ راجہ فاروق حیدر
No image مظفرآباد (پ ر)سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ اگر آزادکشمیر کے عوام حکومت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کرسکتے تو یہاں اتنا بڑا سیٹ اپ رکھنے کا کوئی جواز نہیں نہ پاکستان نہ ہندوستان کو یہ حق ہے کہ وہ کشمیریوں کو تقسیم کرسکے، 84 ہزار مربع میل ریاست ایک جزو لاینفک ہے ،کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے حکومت پاکستان سہولت کاری کرے ،او آئی سی میں آزادکشمیر کومبصر کا درجہ دیا جائے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو فراموش کرنا غداری ہوگی، مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جی ٹونٹی میں وہ ممالک شامل ہیں جو اقوام متحدہ کے بانی ہیں وہ اگرمتنازعہ علاقے میں اس اجلاس میں شریک ہوں اور ان قراردادوں کی خلاف ورزی کریں تو پھر اس ادارے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے؟
راجہ فاروق حیدر خان مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے جی20اجلاس کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ راجہ فاروق حیدر خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ چین اور دیگر ممالک جنہوں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے وہ کشمیریوں کی کامیابی اوران کی قربانیوں کی بدولت ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام انتہائی نامساعد حالات میں تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کی تقسیم کرے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں نے رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔نظریاتی انتشار پیدا کرنا ہندوستان کا ایجنڈ ا ہے۔ میری گزارش ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے برابر نہ سمجھا جائے،پاکستان کے مخالف ہو کر ہم ہندوستان سے کیسے لڑ سکتے ہیں؟پاک فوج ہماری حفاظت کیلئے یہاں موجود ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آپس میں نفاق پیدا نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ۔
واپس کریں