دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 ٹورازم اجلاس، سرینگر بھارتی فوج کے کمانڈوز کے حوالے، سخت ترین حفاظتی انتظامات، کشمیریوں کی نقل و حرکت پہ پابندی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 ٹورازم اجلاس کے حوالے سے نہایت سخت ترین حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے سرینگر کو بھارتی کمانڈوز کے سپرد کیاگیا ہے اور کشمیریوں کی نقل و حرکت پہ پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ہفتے کے روز سی آر پی ایف کمانڈوز، مارکوز اور بلیک کیٹ کمانڈوز کی جانب سے جھیل ڈل اوراس کے ملحقہ علاقوں میں مورک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔ جھیل ڈل اور ایس کے آ ئی سی سی کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔سرینگرشہر گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارتی فوج کی سخت ترین تحویل میں ہے۔شہر سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا غیر معمولی بندوبست کیا گیا ہے اوربھاری تعددد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کردیا گیا ہے۔بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ جنگی سازو سامان سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں اور ناکوں پر موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے ہیں۔سرینگر میں سخت ترین فضائی نگرانی کے جدید نظام بھی نصب کئے گئے ہیں اور شہرمیں فضائی طورپربھی سخت نظررکھی جا رہی ہے۔ سرینگر میں 22 سے 24 مئی تک منعقد ہونے والی جی 20 اجلاس کے پیش نظر انتظامیہ نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
سرینگرمیں22 سے 24 مئی تک غیراعلانیہ کرفیو کی صورتحال رہے گی بلکہ پہلے سے ہی شہریوں کی نقل و حرکت پرپابندیاں عائید ہیں۔سری نگر بے مثال حفاظتی چادر میں ہے۔ میرین کمانڈوز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈز (این ایس جی) کو زمین سے فضائی حفاظت کے حصے کے طور پر خطے میں تعینات کیا گیا ہے۔میرینز، جسے مارکوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے جی 20 اجلاس کے مقام، شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے آس پاس ڈل جھیل کی سیکیورٹی سنبھال رکھی ہے۔ این ایس جی کمانڈوز پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر علاقے پر تسلط کی مشقیں کر رہے ہیں۔ جمعرات کو این ایس جی نے لال چوک میں تلاشی لی۔نیم فوجی دستوں کو ہاوس بوٹس میں داخل ہوتے اور تلاشی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایلیٹ این ایس جی، میرین کمانڈوز، پیرا ملٹری دستوں، مقامی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ڈل جھیل اور ایس کے آئی سی سی کے ارد گرد کافی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں، جہاں یہ تقریب منعقد ہوگی، زمین سے فضا تک فول پروف حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
سرینگرومیںجی 20 ٹورازم اجلاس میں ایک سو مندوبین کی شرکت کی اطلاعات تھیں جو اب ساٹھ سے بھی کم ہو گئی ہیں۔جی20 رکن ممالک کے سفارت خانوں کے افسران ہی سرینگر جائیں گے جبکہ چین،ترکی ، سعودی عرب سمیت چند دیگرممالک کی طرف سے سرینگراجلاس میں شرکت نہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔
واپس کریں