دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جی20 اجلاس کے حوالے سے بھارت کی ایک اور بڑی سفارتی ناکامی ، چین اور ترکی کے علاوہ سعودی عرب بھی مقبوضہ کشمیر اجلاس میں شریک نہیں ہو گا
No image نئی دہلیسرینگر (کشیر رپورٹ ) بھارت کو جی20 کے ٹورازم اجلاس مقبوضہ کشمیر میں منعقد کرنے کے اقدام کو ایک بڑا دھچکہ پہنچا ہے۔ چین اور ترکی کے ساتھ سعودی عرب نے سری نگر میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے لیے رجسٹریشن نہیں کیا ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ ان تین ملکوں کے علاوہ ی20 کے باقی رکن ممالک نے سرینگر میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں نچلی تین سطح پہ ہی شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت ان ملکوں کے نئی دہلی میں قائم سفارت خانوں کے افسران ہی اس میں شریک ہوں گے۔بھارت کی طرف سے عالمی سطح پہ تسلیم شدہ متنازعہ خطے مقبوضہ کشمیر میںی20 اجلاس کا انعقاد ایک بڑی سازش ہے جس کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے اور خلاف ورزیوں کے سلسلے پہ نا صرف پردہ ڈالنا چاہتا ہے بلکہ بھارت کشمیریوں کے خلاف اپنی انسانیت سوز کاروائیوں پر ان ملکوں کی باالواسط حمایت بھی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ یوں مقبوضہ کشمیر اجلاس میں شرکت کرنے والے ملکوں کواپنے کردار کا جائزہ لینا چاہئے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کے چیمپئین بنتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز کردار پر باالوسطہ اس کی حمایت کر رہے ہیں۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے ظالمانہ کاروائیوں کاایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اورجی 20 اجلاس کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے موجود ایک ملین فوج کے علاوہ اب خصوصی کمانڈوز سمیت جدید ترین جنگی ہتھیار اور جنگی صلاحیت نہتے کشمیریوں کے خلاف استعمال کی جار ہی ہے۔جی 20 اجلاس کے حوالے سے بھارت نے چھاپوں اور گرفتاریوں کا ایک نیا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔
واپس کریں