دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بجٹ2023-24کی تیاری/تجاویزمرتب کرنے کیلئے سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل۔ وزیر اعظم چودھری انوارالحق کی راجہ فاروق حیدر سے تعذیت
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)19مئی2023۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے بجٹ2023-24کی تیاری/تجاویزمرتب کرنے کیلئے سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی ممبران میں وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور، ممبران اسمبلی اظہر صادق ،میاں عبدالوحید، دیوان علی خان چغتائی،عبدالماجد خان اور سردارعامر الطاف شامل ہیں جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کو کمیٹی کے سیکرٹری برائے ترقیاتی بجٹ اور سیکرٹری مالیات کوکمیٹی کے غیر ترقیاتی بجٹ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزادچوہدری انوار الحق نے جملہ محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ آمدہ بجٹ کے حوالہ سے تجاویز جلد از جلد مرتب کر کے ارسال کی جائیں۔بجٹ میں نئے آئیڈیاز لیکر آئیں اور بجٹ کے حوالہ سے قائم حکومتی کمیٹی سے بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالہ سے تجاویز دی جائیں،عوامی ضرورت کے مطابق معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے منصوبے تجویز کیے جائیں جس سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ جاریہ سہ ماہی کے ترقیاتی بجٹ کاتصرف یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی سلمیہ آمد،وزیراعظم نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے چچا زاد بھائی راجہ شبیر خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پرسنیئر وزیر کرنل(ر) وقاراحمد نور،ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، ممبران قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید، سید بازل علی نقوی،سابق وزیر بیرسٹر افتخار گیلانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ بھی موجود تھے۔
واپس کریں